the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذاتی تعلقات کے اتار چڑھاو بھرے دور سے گزرنے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کوئی خاص مل گیا ہے، جنہیں وہ دل کی گہرائیوں سے محبت کرتی ہیں، لیکن وہ ان کے ساتھ صرف ڈیٹنگ کا ارادہ نہیں ركھتيں، بلکہ ان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بدھنا چاہتی ہیں۔

فلم ناقد انوپما چوپڑا کی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کمپینین میں بات چیت کے دوران کنگنا نے دل کھول کر اپنی بات رکھی اور شادی کے بارے میں اپنی سوچ ظاہر کی۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جب آپ کی عمر 20 سال سے تھوڑی ہی زیادہ ہوتی ہے ، تو آپ کو حیرانی ہوتی ہے کہ آخر لوگ شادی کرتے ہی کیوں ہے؟ لیکن جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے اور آپ 30 سے ​​تھوڑے ہی کم ہوتے ہیں ، تو آپ کے اندر زچگی کا احساس پنپنے لگتا ہے اور آپ چیزوں کو الگ



نظریہ سے دیکھنے لگ جاتی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے پارٹنر کے ساتھ ہونا واقعی اچھا ہوتا ہے، جسے آپ کے ماضی کے بارے میں پتہ ہوتا ہے۔ کنگنا نے کہا کہ میں شادی شدہ زندگی کو اپنا بیسٹ دینا چاہتی ہوں، لیکن دوسرے انسان کا رویہ بھی اسی طرح کا ہونا چاہئے۔ مجھے کوئی مل گیا ہے، جنہیں میں دل کی گہرائیوں سے محبت کرتی ہوں، مگر میں صرف ڈیٹنگ نہیں کرنا چاہتی، بلکہ شادی کرنا چاہتی ہوں۔

کنگنا کے پہلے آدتیہ پنچولی، ادھینسمن اور ریتک روشن جیسی بالی وڈ شخصیات کے ساتھ تعلقات کے قصے شہ سرخیوں میں رہے ہیں۔ ان کے ایک برطانوی شخص کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبریں بھی آ چکی ہیں۔ اگرچہ اس وقت ان کی زندگی میں کون ہے اور وہ کس خاص شخص کے بارے میں بات کر رہی ہیں، اس بارے میں فی الحال واضح نہیں ہو پایا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.